یوٹیلٹی اسٹورز پر 1 ارب 73 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا جائے گا
500کے قریب اشیائے ضرورت پر شہریوں کو 5 سے 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی
حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت شہریوں کو سستے داموں اشیائے ضرورت کی فراہمی کیلیے آٹے پر 4 روپے فی کلو، دودھ 15 روپے، چینی 5روپے، چاول پر 5 سے 15 روپے فی کلو، آئل اور گھی پر 10سے 15 روپے فی کلو اور کجھور پر 30روپے فی کلو تک سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مجموعی طور پر شہریوں کو 19 اشیائے ضروریہ پر 1 ارب 73 کروڑ روپے کا رمضان ریلیف پیکیج دیا جائے گا جبکہ 500 کے قریب اشیائے ضروریہ پرشہریوںکو 5 سے 10 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے رمضان ریلیف پیکج تربیت دے دیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ز اور فرنچائز وں پر لوگوں کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ رمضان میں آٹے پر 4 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جارہی ہے اور 20کلو کے آٹے کے تھیلے پر مجمو عی طو رپر 80 روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
اسی طرح گھی اور آئل پر بھی یوٹیلیٹی سٹور ز کا رپوریشن کی جانب سے سبسڈی دی جائے گی گھی پر 15روپے اور آئل پر 10روپے تک سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے ، یوٹیلیٹی سٹور ز کا رپوریشن آف پاکستان کی جانب سے 800گرام شربت کی بوتل پر 15 روپے تک سبسڈی دی جائے گی اوررمضان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شے کھجو ر پر 30 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔
اس کے علا وہ مختلف قسم کی دالوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی اوردال چنا پر 20 روپے فی کلو تک ، دال مونگ پر 10روپے ، ماش 10 روپے ، سفید چنے 20 روپے تک سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے ، اس کے علا وہ کارپوریشن کی جانب سے مختلف قسم کے چاولوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔
باسمتی چاول پر 5 روپے فی کلو تک، ٹو ٹا چاول 10 سے 15روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی ،اس کے علا وہ یوٹیلیٹی سٹور ز کا رپوریشن آف پاکستان کی جانب سے مختلف قسم کی مرچوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی جس میں 100گرام ہلدی پر 5 روپے اور 200 گرام سرخ مرچ پر 10 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔
ان تمام اشیا پر سبسڈی کے علا وہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے مختلف برانڈ ز کی 500 کے قریب اشیا پر 5 سے 10روپے تک ڈسکاؤنٹ کی تجو یز بھی زیر غور ہے جبکہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو اشیا خوردونوش کی فراہمی کے لیے تمام اسٹورز پر خصوصی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔