پرویز اشرف کے بھائی عمران اشرف کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

عمران اشرف کے خلاف شہری سے مبینہ دھوکہ دہی کرنے پرمقدمہ نمبر165 دفعہ 406 کے تحت درج کرلیا ہے۔

عمران اشرف کے خلاف شہری سے مبینہ دھوکہ دہی کرنے پرمقدمہ نمبر165 دفعہ 406 کے تحت درج کرلیا ہے۔فوٹو: فائل

KARACHI:
تھانہ کینٹ پولیس نے سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے بھائی راجا عمران اشرف کے خلاف شہری سے مبینہ دھوکہ دہی کرنے پرمقدمہ نمبر165 دفعہ 406 کے تحت درج کرلیا ہے۔


پولیس کے مطابق مدعی میجرسردارخان نے پولیس کو بتایا کہ میں لبرٹی پلازہ لیاقت روڈپردکانوں کی خریداری کاسودا راجا عمران اشرف کے ساتھ 4کروڑ 80لاکھ روپے میں طے کیا جس میں 48 دکانیں دینے کامعاہدہ ہوا،مختلف اوقات میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدکی رقم ادا کی لیکن مذکورہ شخص اب معاہدہ سے پھر گیا اور رقم کی واپسی کے مطالبے پردھمکیاں دے رہاہے جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story