ایشین گیمز میں ٹاپ پوزیشن کا حصول ہدف بنالیا ہاکی کپتان
ٹائٹل جیت کر اولمپکس میں براہ راست جگہ بنانے کی کوشش ہوگی، رضوان
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اور کوچ دونوں نے ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن کو ہدف بنالیا۔
آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر ساتویں پوزیشن کے ساتھ ختم ہوگیا ہے، ایونٹ کے دوران گرین شرٹس نے ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف میچز ڈرا کھیلے تاہم کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کرکے میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔ قومی کپتان اور کوچ گرین شرٹس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور دونوں نے ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن کو اپنا ہدف بنایا ہے۔
قومی کپتان محمد رضوان سینئر کا کہنا ہے کہ اگرپوزیشن کے لحاظ سے دیکھاجائے تو ساتویں پوزیشن بہت بری آئی ہے لیکن اگر پچھلے برسوں میں ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو موجودہ نتائج خاصے حوصلہ افزا ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران ہم نے ہر میچ میں بہتری کی جانب قدم بڑھایا، پہلے ہم دنیا کی مختلف ٹیموں سے میچز ہارے، اومان کے خلاف بھی میچ برابر کھیلا تاہم اب ہم انگلینڈ، بھارت اور ملائیشیا جیسی ٹیموں کے ساتھ میچز ڈرا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہاکی کے کھیل میں ہر ٹیم بہتری کی طرف جارہی ہے، پہلے بیلجیئم کا نام نہیں ہوتا تھا، اب وہ عالمی ہاکی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے، ہر ٹیم آگے آنے کے لیے بھر پور محنت کررہی ہے۔ دنیا بھر میں ہاکی لیگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، غیر ملکی قومی کوچ راولنٹ اولٹمینز کے آنے سے ٹیم کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے، مستقبل کے ایونٹس میں اس سے بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
قومی کپتان نے کہا کہ ہمارا اگلاٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز ہے، ان ایونٹس میں کامن ویلتھ کی غلطیاں دہرانے سے گریز کریں گے، انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف قوم کو خوشیاں دیں بلکہ اولمپکس کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی بھی کریں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے بھی ایشین گیمز کو اصل ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے، کینیڈا کے خلاف ہونے والے میچ میں فتح خوش آئند ہے۔
ایکسپریس سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشین گیمز کیلیے ٹیم بنا رہے ہیں، کامن ویلتھ ایونٹ سے ہمیں کافی تجربات ملے ہیں اسی روشنی میں ہم ٹیم بنائیں گے۔
محمد ثقلین نے کہا کہ ہمارا فوکس ایشین گیمز ہے جس کے لیے بہترین ٹیم بناکر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، انھوں نے کہاکہ غیر ملکی کوچ کے آنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری اور مہارت میں خاصا اضافہ ہوا ہے، مستقبل میں پلیئرز راولنٹ اولٹمینز کے تجربے سے مزید استفادہ کریں گے۔