غربت بیروزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ ترجیح ہے آصف زرداری

ملکی مفادسب سے زیادہ عزیزہے، اے این پی کے اعجازخان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

ملکی مفادسب سے زیادہ عزیزہے، اے این پی کے اعجازخان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فوٹو: فائل

صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح غربت، بیروزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ ہے۔


زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اے این پی کے ممبر فیڈرل کونسل اور مردان سے ٹکٹ ہولڈر ملک اعجاز خان کی طرف سے اے این پی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح غربت، بیروزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ ہے، انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے عوام نے شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے بہت زخم سہے،ان شدت پسندوں اور دہشتگردوں سے بینظیر بھٹوشہید نے مزاحمت کی اور ہمیں راستہ دکھایا کہ پاکستان کے مفاد میں کیاہے اور نقصان میں کیاہے؟ ہمیں ملک کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا اصل نقشہ بھی یہی ہے کہ ملک کی ترقی کے ثمرات چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے عوام میں منصفانہ طریقے سے تقسیم ہوں، اس موقع پرحاجی نوازکھوکھر، صدر پیپلزپارٹی کے پی ہمایوں خان، سینیٹرعلی خان، عامر فدا پراچہ، محمد علی شاہ باچا اور فاروق ہوتی بھی موجود تھے،سابق صدر نے ملک اعجاز کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد بھی دی۔
Load Next Story