بارش سے پہلے کراچی کے تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم
نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی تو بارش میں شہریوں کو بھگتنا پڑے گا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بارشوں سے پہلے شہر کے تمام نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے معاملے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بارشوں کا موسم شروع ہونے والا ہے، نالوں کی صفائی کب مکمل کریں گے، جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے، یہ کام آپ کو خود کرنا چاہیے تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ شہر میں 30 بڑے اور 500 چھوٹے نالے ہیں، جن کی صفائی کے لیے خاصا وقت درکار ہوگا، چار بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر کورنگی، چکرا، محمودآباد اور منظور کالونی کے نالوں کی صفائی ہورہی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی تو بارش میں شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے بارش سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔