سپریم کورٹ نے ایس ای سی پی کے چیئرمین محمدعلی کی تقرری کالعدم قراردیدی

موجودہ چیئرمین کی تقرری قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی جس سے بنیادی حقوق کی عمل داری متاثر ہوئی، عدالت

موجودہ چیئرمین کی تقرری قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی جس سے بنیادی حقوق کی عمل داری متاثر ہوئی، عدالت۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین محمدعلی غلام کی تقرری کالعدم قراردے دی۔


جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے ایس ای سی پی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ موجودہ چیئرمین کی تقرری قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی جس سے بنیادی حقوق کی عمل داری متاثر ہوئی، عدالت نے چیئرمین کی تقرری کودسمبر 2010 سے کالعدم قرار دیا اورکہا کہ حکومت میرٹ پرنئی تقرری کرے۔

Recommended Stories

Load Next Story