افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو بغیر اجازت دورہ پاکستان پر جرمانہ کردیا

افغان کرکٹ بورڈ کی محمد شہزاد کو آئندہ ایسی حرکت پر بین الاقوامی کیرئیر سے محرومی کی وارننگ

محمد شہزاد نے پشاور میں ایک کلب میچ میں حصہ لیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد شہزاد کو 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کا سفر کیا تھا اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو اس دفعہ وارننگ دی گئی ہے اگلی بار وہ اپنے کرکٹ کرئیر سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ جارحانہ مزاج اوپنگ بیٹسمین محمد شہزاد کو گزشتہ ماہ آئی سی سی نے دو میچوں کی پابندی بھی لگائی تھی ، انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچ میں زمبابوے کے خلاف آؤٹ ہونے پر کریز پرزور سے بلا مارا تھا۔
Load Next Story