چین شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ورنہ وہ بھی لپیٹ میں آسکتا ہے امریکا
شمالی کوریا جارحانہ رویہ ترک کر دے ورنہ اس کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، امریکی صدر براک اوباما
شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے بعد امریکا نے چین کو کہا ہے کہ چین شمالی کوریا پر اثر و رسوخ استعمال کرے ورنہ وہ بھی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ چین شمالی کوریا سے بات چیت کرے ورنہ معاملات خراب ہوسکتے ہیں اور چین بھی اس لپیٹ میں آسکتا ہے ، امریکا نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا کے حالات کو غیر مستحکم ہونے سے بچانے کے لیے شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
امریکی صدر براک اوباما نے ایک مرتبہ پھر شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ وہ جارحانہ رویہ ترک کر دے ورنہ اس کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے اپنے پروگرام کی وجہ سے عائد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے ردعمل میں حالیہ چند ہفتوں میں کئی مرتبہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کی دھمکی دی ہے۔