دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل
دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان اتوار کو متوقع ہے
ISLAMABAD/HYDERABAD:
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کیلیے ممکنہ اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل ہوگئی جس کا اعلان اتوار کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فخرزمان اور اظہر علی کے ساتھ ایک اضافی اوپنر امام الحق کو بھی شامل کئے جانے کا امکان روشن ہے،مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق،حارث سہیل کو جگہ ملے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کپتان سرفراز احمد موجود ہوں گے،اسپن کے شعبے میں شاداب خان کے ساتھ محمد اصغر اور بلال آصف میں سے کسی ایک کو جگہ ملے گی،فہیم اشرف ٹیم میں بولنگ آل راؤنڈر کا خلا پر کریں گے، پیس بیٹری میں محمد عامر،حسن علی،محمد عباس، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ سے ایک جب کہ انگلینڈ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔