الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صوبہ سندھ کی تمام بیورو کریسی تبدیل
الیکشن کمیشن کے حکم پر حیدرآباد ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر کے کمشنرز بھی تبدیل کردیئے گئے
KARACHI:
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ کی نگراں حکومت نے صوبے کی تمام بیورو کریسی تبدیل کرکے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر صوبہ سندھ کی تمام بیوروکریسی تبدیل کردی گئی ہیں جن میں سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی جیز، نیم و خود مختار اداروں کے سربراہ شامل ہیں، حکومت سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق محمد وسیم کو سیکریٹری داخلہ ، وسیم عرسانی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ملک اسرار سینیرممبر بورڈ آف ریونیوجب کہ لالہ فضل الرحمان کو سیکریٹری جنگلات تعینات کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شاذر شمعون کو چیرمین اینٹی کرپشن، عطا پہنورسیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز، فاروق لغاری سیکریٹری توانائی، سیما نجیب سیکریٹری ترقی خواتین، پرویز جونیجوسیکریٹری کچی آبادی، شکیل الزمان اسپیشل سیکریٹری بلدیات، محمد راشد کو ڈی جی صوبائی سول سروسز اکیڈمی جبکہ غلام حسین میمن کو کمشنرلاڑکانہ تعینات کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو سندھ میں 7 روز کے اندر بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔