کراچی سولجربازارمیں مسجد کے باہررکھا گیا بم ناکارہ بنا دیا گیا

بم کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ

بم کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ فوٹو ایکسپریس نیوز

سولجر بازار میں مسجد کے باہر رکھا گیا ڈیڑھ کلووزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا جب کہ پولیس نے اطلاع دینے والے شخص کے لئے 50 ہزارروپے انعام کا اعلان کیا ہے۔


کراچی کے علاقے سولجربازارروڈ پرواقع گلزارحبیب مسجد کے باہر ایک تھیلے میں بم چھپا کررکھا گیا تھا، پولیس نے مشکوک تھیلے کی اطلاع پرمسجد کوخالی کرا کرگھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ٹائم ڈیوائس سے منسلک بم ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈیڑھ کلو وزتی تھا جس میں دھماکا خیزمواد کے ساتھ کیلیں اوربال بیرنگ بھی شامل تھے، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے بم کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story