بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے بیوروکریسی میں تبدیلی کے حوالے سے وضاحت طلب
اگلے 7 دن میں دونوں حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں بیوروکریسی میں تبدیلی کے حوالے سےمعلومات فراہم کریں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے بیوروکریسی میں تبدیلی کے حوالے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے اس حوالے سے7 دن کا وقت دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ تمام بیوروکریسی کو تبدیل کیا جائے تاکہ غیر جانبدار افسران کی نگرانی میں عام انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی نگراں حکومتوں کی جانب سے بیوروکریسی میں تبدیلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد کے لئے کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن نے دونوں نگراں حکومتوں کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 7 دن میں دونوں حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں بیوروکریسی میں تبدیلی اور نئی تقرری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو معلومات فراہم کریں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ کی نگراں حکومت کو 7 روز کے اندر بیوروکریسی تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے تمام بیوروکریسی کوتبدیل کرکے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔