ایفی ڈرین کوٹہ کیس علی موسیٰ گیلانی کے پرائیویٹ سیکریٹری وعدہ معاف گواہ بن گئے

توقیرعلی خان نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا اور عدالت سے درخواست کی کہ انہیں تحریری بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے

توقیرعلی خان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے موسیٰ گیلانی کہ کہنے پر وزارت صحت کے افسران پردباؤ ڈال کر 2 فارما کمپنیوں کو ایفی ڈرین کا کوٹہ دلوایا۔ فوٹو: محمد جاوید/ ایکسپریس

لاہور:
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی کے پرائیویٹ سیکریٹری توقیر علی خان ان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔


راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں توقیرعلی خان نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا اور درخواست دی کہ انہیں تحریری بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق توقیرعلی خان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے موسیٰ گیلانی کہ کہنے پر وزارت صحت کے افسران پردباؤ ڈالا اور انہیں ملتان کی 2 فارما کمپنیوں کو 9ہزار کلو ایفی ڈرین کا کوٹہ دلوایا۔

Recommended Stories

Load Next Story