افغانستان مسلح شخص كی فائرنگ سے 3 امريكی فوجی ہلاک
تين اہلكاروں كو صوبہ ہلمند كے ضلع سنگين ميں ايک اجلاس ميں شركت كے دوران ہلاک كيا گيا ہے۔
KARACHI:
افغانستان ميں نيٹو حكام كے مطابق افغان فوج كی وردی ميں ملبوس ايک مسلح شخص كی فائرنگ سے تين امريكی فوجی ہلاک ہو گئے ہيں۔ نيٹو حكام كے مطابق يہ واقعہ صوبہ ہلمند ميں پيش آيا ہے۔
افغانستان ميں گزشتہ كچھ عرصے سے اس طرح كے واقعات ميں غير ملكی فوجيوں كی ہلاكت كے واقعات ميں اضافہ ہو گیا ہے۔ افغان حكام نے غير ملكی ميڈيا كو بتايا كہ ہلاک ہونے والے تينوں افراد خصوصی فورسز كے اركان تھے۔
ان كا كہنا تھا كہ جمعرات كو رات گئے تين اہلكاروں كو صوبہ ہلمند كے ضلع سنگين ميں ايک اجلاس ميں شركت كے دوران ہلاک كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ افغانستان ميں افغان سكيورٹی فورسز كی وردی ميں ملبوس مسلح افراد كے حملوں ميں غير ملكی فوجيوں كی ہلاكت كے واقعات ميں اضافہ ہوا ہے۔ حكام ان واقعات كو نام نہاد گرين آن بليو حملے كہتے ہيں اور ان واقعات ميں افغان فوج كی وردی ميں ملبوس افراد اپنی بندوقوں كا رخ اتحادی فوجيوں كی جانب كر ديتے ہيں۔
اس سے پہلے منگل كو افغان فوج كی وردی ميں ملبوس دو مسلح افراد كی فائرنگ سے ايک امريكی فوجی ہلاک ہو گيا تھا۔ افغان پوليس نے علاقے ميں سرچ آپريشن كا آغاز كرديا ہے۔