محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری سنا دی
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری سے لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
HYDERABAD:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کی نوید سنائی ہے اور کہا ہے کہ آج سے آئندہ جمعہ تک ملک کے مختلف اضلاع میں تیزہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، کوئٹہ، ژوب، قلات، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان میں میں بارشیں متوقع ہیں۔ جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں لہذٰا مقامی لوگ اور انتظامیہ نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت برقرار رہے گی، شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی رفتار میں ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔