ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی سمیتہ افضال پی ایس پی میں شامل
سمیتہ افضال ایم کیو ایم کی جانب سے مخصوص نشست پر کامیاب ہوئی تھیں
ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکنِ سندھ اسمبلی سمیتہ افضال نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکنِ سندھ اسمبلی سمیتہ افضال نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سمیتہ افضال ایم کیو ایم کی جانب سے مخصوص نشست پر کامیاب ہوئی تھیں۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صبح چھ بجے فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس کی اور ایک ڈوبتے ہوئے شخص نے تنکے کا سہارا لینے کی کوشش کی، الزام لگایا گیا کہ ہم نے دباؤ ڈال کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی، کیا ایم کیو ایم کے درمیان لڑائی پی ایس پی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے ہم نے اس پر ایک لفظ نہیں بولا، چاہتے تو ان کے پرخچے اُڑا سکتے تھے تاہم اب ایم کیو ایم کے لوگ ایک ایک کرکے اسے چھوڑ کر چلے گئے۔