سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی ریکارڈ کمی

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی آئی ایم ایف کی جانب سے سونا فروخت کرنے کے اعلان کے بعد واقع ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 57 ہزار جبکہ 10 گرام سونے کی 1371 روپے کم ہوکر 48 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کی جانب سے سونا فروخت کرنے کے اعلان کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 1600 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔


صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجہ ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50 ڈالر فی اونس کم ہوکر 1511 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 600 روپے سے کم ہوکر 57 ہزار جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔
Load Next Story