بلوچستان کو پھر سے امن کا گہوارہ بنائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان
صوبے کے تفریحی مقامات کو ترقی دینے اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، میر عبدالقدوس
وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خاص طور سے کوئٹہ کو پھر سے امن کا گہوارہ بنائیں گے تاکہ دوسرے صوبوں کے یہاں آئے ہوئے لوگ بھی خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کریں۔
اسپن کاریز کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خاص طور سے کوئٹہ کو پھر سے امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ماحول کو اتنا خوشگوار اور محفوظ بنائیں گے کہ دوسرے صوبوں کے لوگ سیر و تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو غیر معمولی حسن سے نوازا ہے، صوبے کے تفریحی مقامات کو ترقی دینے اور تمام سہولتوں کی فراہمی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صوبے کے تفریحی مقامات پر ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کو قابل افسوس اور قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، اس قسم کے منفی ہتھکنڈوں سے عدلیہ کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہم اپنی آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔