سندھ رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل

نیا پیٹرن 30 اپریل سے لاگو ہو گا، عوام کی آسانی کیلیے تصاویر جاری کر دی گئیں

تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں، سندھ رینجرز۔ فوٹو: فائل

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ ڈیوٹی پرتعینات رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کیا جا رہا ہے۔


ترجمان رینجرز کے مطابق نئی یونیفارم کا پیٹرن 30 اپریل سے تمام رینکس پر لا گو ہو گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عوام کی آسانی کیلیے جاری کردہ تصاویر میں نئی اور پرانی یونیفارم کی شناخت واضح کر دی گئی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ تصاویر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پہچان کا عمل یقینی بنائیں۔

 
Load Next Story