شعیب ملک اور ثانیہ نے شادی کی تیسری سالگرہ ایک دوسرے سے دور رہ کر منائی

ہم دونوں اسپورٹس شخصیات ہیں اور اپنے ملک کیلیے اچھا کھیلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، شعیب ملک

ہم دونوں اسپورٹس شخصیات ہیں اور اپنے ملک کیلیے اچھا کھیلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، شعیب ملک فوٹو: فائل

DOHA:
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شادی کی تیسری سالگرہ ایک دوسرے سے دور رہ کر منائی۔


اس بارے میں پاکستانی کرکٹ اسٹار نے بتایا کہ گذشتہ شب ساڑھے11 بجے (بھارتی وقت 12) مجھے حیدرآباد دکن سے اپنی اہلیہ کی فون کال موصول ہوئی، انھوں نے مجھے شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی، اس کے آدھے گھنٹے بعد جب پاکستان میں 12 بجے تو میں نے بھی انھیں کال کر کے یہی عمل دہرایا۔

انھوں نے کہا کہ جب ہم ساتھ نہ ہوں تو فون سے ہی مبارکباد کا پیغام ارسال یا پھر بات کر سکتے ہیں، ہم دونوں اسپورٹس شخصیات ہیں اور اپنے ملک کیلیے اچھا کھیلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے بھارت میں ایک جاننے والے سے کہا کہ پھول ثانیہ کے گھر پر پہنچا دو یہی میری طرف سے ان کے لیے شادی کا تحفہ تھا۔
Load Next Story