آرمی چیف باجوڑ اور سوات پہنچ گئے تعلیم اور روزگار سے دہشت گردی کم ہوگیجنرل کیانی
باجوڑمیںٹیکنیکل کالج اورسوات میںشیخ زیدپل کاافتتاح کیا ،قبائلی عمائدین سے بھی ملے،مختلف معاملات پر تبادلہ خیال.
چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی نے متحدہ عرب امارات کی امدادسے مکمل کیے جانیوالے منصوبوں کے افتتاح کے سلسلہ میںجمعے کو باجوڑ اورسوات کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے باجوڑ میںخارکے مقام پرٹیکنیکل کالج کاافتتاح کیا۔یہ کالج الیکٹریکل، مکینیکل اور کان کنی سمیت انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں 450 طلباء کو ڈپلومہ سطح کی تکنیکی تعلیم فراہم کریگا،پاکستان آرمی کے انجینئرزنے 2سال سے کم عرصہ میں 266.2 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل کیاہے۔ بعد میںآرمی چیف شیخ زیدبن سلطان پل کاافتتاح کرنے کیلیے شاموزئی سوات گئے۔ یہ پل پرانے شاموزئی پل کی جگہ تعمیر کیاگیا ہے۔اس پل کی تعمیر سے سوات کے تقریباً20 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ ایف ڈبلیو او نے 897.4 ملین روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں یہ منصوبہ مکمل کیاہے۔
اس موقع پرآرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میںترقیاتی کام کیلئے تعاون پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے منصوبوں سے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی اور نوجوانوں کو تعلیم اور اقتصادی مواقع کی فراہمی سے دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشا النعیمی اور پاکستان میں امارات کے امدادی پروگرام کے سربراہ عبداللہ الغفیلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جنرل اشفاق پرویزکیانی نے باجوڑمیںقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیںجبکہ سوات میںخون کی بیماری میں مبتلاایک بچے کی عیادت کرنے کے ساتھ اسے اعزازی کیپٹن کابیج بھی لگایا۔