براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا

جب بھی کوہلی کو دیکھتا ہوں مجھے ان میں کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو دکھائی دیتا ہے، براوو

براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI:
ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔


انھوں نے کہاکہ ویرات میرے چھوٹے بھائی ڈیرن کے ساتھ انڈر 19 کرکٹ کھیل چکے، میں نے اس سے بھی کہا تھا کہ وہ کوہلی کی طرح آگے بڑھے، میں نے بھارتی اسٹارسے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر میرے بھائی کو بیٹنگ کے گُرسکھائیں، میں جب بھی کوہلی کو دیکھتا ہوں مجھے ان میں کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو دکھائی دیتا ہے۔
Load Next Story