مشرف اور متحدہ روشن خیال ہیں مگر انہوں نے مجھے تعاون فراہم نہیں کیا مسرت شاہین
الیکشن میں عوام نے مجھے منتخب کیا تومیں طالبان سے بھی مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کرونگی
سابق اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف اورمتحدہ قومی موومنٹ روشن خیال سیاسی قوتیں ہیں مجھے ان دونوں سے گلہ ہے کہ انھوں نے مجھے تعاون فراہم نہیں کیا۔
ان خیالات اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے خیبرپختونخوا میں طالبان سمیت بہت سے انتہا پسندوں کاسامنا ہے اس ملک کے تمام ترقی پسندوں کومیری مددکرنی چاہیے، انھوںنے کہا اگر الیکشن میں عوام نے مجھے منتخب کیا تومیں طالبان سے بھی مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کرونگی۔
ایک سوال کے جواب میں مسرت شاہین کاکہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنا ووٹ کھوچکی ہیں مگرعوام ان کے بعد عمران خان کی طرف دیکھ رہے تھے انھوں نے بھی ناموراورامیرترین افراد کوٹکٹ دیکر اپنی اہمیت کم کی ہے ۔