نبیل گبول کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں وزارت داخلہ
ان کی جان کو خطرہ ہے تاہم خدشات کے باوجود ان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ،نبیل گبول
ISLAMABAD:
ایم کیو ایم کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وزارت داخلہ نے ایک خط کے ذریعے نشاندہی کردی ہے۔
ثنا نیوزکے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں حال ہی میں شامل ہونے والے نبیل گبول کو3 روز قبل آگاہ کیا کہ ان کی جان کو شدید خطرات ہیں لہٰذ ا وہ اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اس خط کی نقول آئی جی سندھ پولیس اور ایف سی کو بھی ارسال کی گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے تصدیق کی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے انھیں خط موصول ہوا ہے۔
انھوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انھیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ این این آئی کے مطابق نبیل گبول سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے گارڈز اچانک واپس لے لیے گئے ۔سیکیورٹی واپس لیے جانے کے بعد نبیل گبول نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے آئی جی سندھ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حکام سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ان کا فون ہی نہیں اٹھا رہے ہیں ۔ نبیل گبول نے بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تاہم خدشات کے باوجود ان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ۔