فخرالاسلام کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم، پی پی پی اور اے این پی کے کارکن شہید ہوئے ہیں،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم، پی پی پی اور اے این پی کے لوگ شہید ہوئے ہیں،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ فخر الاسلام کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی ایم کیو ایم کے مقتول انتخانی امیدوار فخر الاسلام کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے بیٹوں و دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مقتول کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبے میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے کارکن اور ہمدرد جاں بحق ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فخر الاسلام کا قتل انارکی پھیلانے کی سازش ہے لیکن لواحقین صبر و تحمل سے کام لیں۔

جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کہا کہ فخر الاسلام کے لواحقین کو انصاف ضرور ملے گا اس موقع پر انہوں نے لواحقین کی جلد مالی امداد کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story