احد چیمہ پیراگون میں براہ راست ملوث سعد رفیق کا لین دین مشکوک نیب پنجاب
دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع، سعد رفیق قابل عزت، تحقیقات میرٹ پر ہونگی، سلیم شہزاد
ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیں اور چند روزمیں دونوں بھائیوں کے خلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے۔
گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ احد چیمہ کا پیرا گون سٹی سے گہرا تعلق ہے، اراضی احد چیمہ اوران کا خاندان خرید رہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا، سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔
ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کی اراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔انھوں نے کہا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجوکہتے ہیں اسکے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعد رفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نے ان کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں۔ نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گا اور ان کے کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔