الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے 18 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا فیصلہ

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 19 اپریل کے بعد شروع کیا جائے گا جو 6 سے 7 دن میں مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیدول کے مطابق 19 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ملک میں انتخابات کے لیے 18 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61 لاکھ سے زائد ہے، ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز ہوں گے اس لئے ہر ووٹر کے لیے 2 بیلیٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، قومی اسمبلی کے لیے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلیٹ پیپرز ہوں گے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 19 اپریل کے بعد شروع کیا جائے گا جو 6 سے 7 دن میں مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیدول کے مطابق 19 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
Load Next Story