صحت کے ترقیاتی منصوبے کے لیے 30 ارب مختص کرنے کی تجویز
وزارت صحت نے 58 جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 37 ارب 71 کروڑ 6 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا
وفاقی حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 30ارب71کروڑ61 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی۔
وزارت صحت نے 58 جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37 ارب71کروڑ6 لاکھ11 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا،جس میں سے32جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 22 ارب 65 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے جبکہ 26 نئے منصوبوں کیلئے15ارب 5کروڑ9 لاکھ 65 ہزار روپے شامل ہیں۔
خاصہ دارو لیویز فورسز کے بجٹ میں 3.6 فیصد اضافہ تجویز
آئندہ بجٹ میں وزارت سیفران کے تحت ملک بھر میں موجود خاصہ دار اور لیویز فورسز کیلیے 10ارب، 60 کروڑ روپے رکھے جا رہے ہیں، جس میں34 کروڑ روپے شہد اپیکیج، 15کروڑ آپریٹنگ اخراجات (پٹرول، اسٹیشنری ودیگر)، ایک کروڑ 93 لاکھ روپے رہائشوں کی مرمت، 2 کروڑ 93 لاکھ روپے کمپیوٹراور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے رکھے گئے ہیں۔
کشمیر، گلگت کے لیے 43 ارب سے زائدبجٹ کی تجویز
وفاقی حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کیلیے 43 ارب64 کروڑ43 لاکھ3 ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے، وزارت امورکشمیر وگلگت بلتستان نے وفاقی بجٹ میں57 ارب 34 کروڑ 8 لاکھ 59 ہزار روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔