نیب ریفرنسز نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اگر ملزمان کسی مجبوری کے باعث آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوسکیں تو اس دن درخواست دے دیں، عدالت
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کی 7 روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی سات روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی تاہم عدالت نے حکم دیا کہ کسی مجبوری کے باعث اگر ملزمان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوسکیں تو اس دن درخواست دے دیں۔
واضح رہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازان دنوں لندن میں ہیں اور شریف خاندان کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے بعد طبیعت انتہائی خراب ہے۔ چند ہفتے قبل نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت میں کرپشن کے تین مقدمات میں کارروائی ہورہی ہے۔