پنجاب بینک رائٹس حصص جاری کرنے میں کوئی اقدام غیر قانونی نہیں

بینک نے حکومتی منظوری سے رائٹس شیئرز ایشو کئے، انکوائری رپورٹ میں تمام الزامات مسترد ہوئے

بینک آف پنجاب بہتر انداز میں ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہا ہے فوٹو: فائل

بینک آف پنجاب کے رائٹس شیئرز جاری کرنے کے بارے میں تفصیلی انکوائری سیکیورٹی ایکسچینج نے کی ہے اور اس میں کوئی بھی اقدام قواعد وضوابط سے ہٹ کر نہیں پایا گیا۔

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے رائٹس حصص جاری کرنے کیلیے تمام اقدامات بینکنگ طریقہ کار کے مطابق کیا۔ اس سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج اورایس ای سی پی کے تمام طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا گیا اوراس رپورٹ میں کچھ ایسا ثابت نہیں ہوا کہ بینک آف پنجاب کے حصص میں اتار چڑھائو ہُوا ہو۔ ایس ای سی پی مکمل انکوائری کرچکی ہے جس میں تمام چیزوں پر عملدرآمد قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔

حتمی رپورٹ میں تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے، بینک آف پنجاب نے قانون کے مطابق اپنی مالی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک اورحکومت پنجاب کی منظوری سے رائٹس شیئر ز ایشوکیے تھے جس میں تمام قانونی تقاضوں اورایس ای سی پی کے ریگولیشن کو پورا کیا گیا۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے 2017 میں بینک کی مالی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے رائٹس حصص جاری کیے ۔


بینک آف پنجاب کی مالی پوزیشن اس وقت مستحکم ہے اور وہ بہتر انداز میں ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ بینک آف پنجاب کیخلاف شکایت ایک بینک کے نادہندہ اسٹاک بروکر ایف ای این ایل کے علی ملک کی طرف سے کی گئی، ان کی طرف سے بینک کے خلاف گٹھ جوڑ کیاجارہا ہے حالانکہ بینک کی جانب سے 600 ملین روپے کے نادہندہ ہونے پر نوٹسز گزشتہ 6 سال سے جاری کیے ہوئے ہیں ،بینک نادہندہ کیخلاف تمام قانونی اقدامات کررہا ہے۔

 

 
Load Next Story