تحریک انصاف کا جماعت اسلامی سے اتحاد فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ
الگ ہونا چاہے تو ان کی مرضی ، اسد عمر،کے پی حکومت گرنے نہیں دیں گے، ترجمان جماعت اسلامی
ISLAMABAD:
تحریک انصاف نے اختلافات کے باوجود خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی سطح پر جماعت اسلامی سے اتحاد فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع سے معلوم ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے سراج الحق کے بیان کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔اس بیان کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے طے کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مدت ختم ہونے میں کم عرصہ رہ گیا ہے۔ اس لیے تحریک انصاف جماعت اسلامی سے صوبائی سطح پر اتحاد ازخودختم نہیں کرے گی۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت کا عمل جاری ہے کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے اس کی مدت سے قبل الگ ہوجائے تاہم اس کافیصلہ جلد مشاورت سے کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ایکسپریس کو بتایاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے۔ کے پی کے حکومت کی سطح پر تحریک انصاف جماعت اسلامی سے اتحاد ختم نہیں کررہی۔ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہے۔ اگر جماعت اسلامی ازخود خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونا چاہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان امیرالعظیم نے ایکسپریس کو بتایاکہ کے پی کے میں جماعت اسلامی نے نہیں پی ٹی آئی نے ہم سے اتحاد کیا ہے۔ انھوں نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے پی کے حکومت سے علیحدگی پر غور کررہی ہے تاہم اس کا فیصلہ پارٹی قیادت صوبائی رہنماؤں کی مشاورت سے کرے گی۔ اگر جماعت اسلامی کے پی کے حکومت سے الگ ہوبھی گئی تو ہم وزیراعلیٰ کے پی کے کی حکومت گرنے نہیں دیں گے۔