سپر کبڈی لیگ کے انعقاد کی اجازت مل گئی
وزارت داخلہ پنجاب نے یکم مئی سے شیڈول ایونٹ کیلیے منتظمین کو این او سی دے دیا
PESHAWAR:
وزارت داخلہ پنجاب نے یکم مئی سے لاہور میں پاکستان کی پہلی سپرکبڈی لیگ منعقد کرانے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن نے صوبائی وزارت داخلہ کوتحریری طور پر آگاہ کیاکہ کبڈی پاکستان کا روایتی اورقدیم ترین کھیل ہے، اس کو ملک میں مقبول بنانے کیلیے قومی اوربین الاقوامی سطح کے مقابلوں کاانعقاد کیاجاتا ہے تاکہ کبڈی کوعوام میں مقبول بنایاجاسکے۔
ماضی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے کھلاڑیوں نے دنیابھرمیں پاکستان کانام روشن کیا ہے، ملک میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سپرلیگ (کرکٹ) کی طرزپرپاکستان کبڈی سپرلیگ کاانعقادکیا جارہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تعاون سے سپرلیگ لاہور میں منعقدکی جائیگی، انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان ، سری لنکا ، امریکا، عراق، ایران، جاپان سے تعلق رکھنے والے 120 کھلاڑی قسمت آزمائیں گے۔
سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوجبکہ اختتامی تقریب میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوبطور مہمان خصوصی مدعوکیا جائیگا، افتتاحی تقریب کے موقع پرآتشبازی کا مظاہرہ اور موسیقی کاپروگرام بھی ترتیب دیاجائے گا، جس میں ملک کے نامورگلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے، لاہور، فیصل آباد، گجرات، کراچی ، ملتان، اسلام آباد،گوادر، پشاورکے ناموں سے منسوب ٹیموں میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد سرور رانا نے کہا ہے کہ کرکٹ ملک کامقبول ترین کھیل ہے لیکن جو مقبولیت کبڈی کوحاصل ہے وہ کسی اورکھیل کاحاصل نہیں ہے، پاکستان سپرلبڈی لیگ نئی تاریخ رقم کریگی، ہم حکومت پنجاب کے مشکورہیں جھنوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کیلیے این اوسی جاری کردیا ہے، ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقادکے بعد کبڈی ورلڈکپ کاانعقاد کیاجائے گا، اس حوالے سے ورلڈ کبڈی فیڈریشن اورایشین کبڈی فیڈریشن کو اگاہ کردیا گیا ہے۔