کراچی رینجرز کا ٹارگٹ آپریشن 6 مشتبہ افراد زیر حراست اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، 4 ریپیٹر ، 6 سیون ایم ایم رائفلیں اور پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد۔

ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، 4 ریپیٹر ، 6 سیون ایم ایم رائفلیں اور پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد۔ فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، بھاری اسلحہ برآمد۔


منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، کارروائی میں 800 رینجرز اہلکار وں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، آپریشن میں سراغرساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔

تین گھنٹہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی، ٹارگٹڈ آپریشن میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر31 چھوٹے بڑے ہتھیار بر آمد کرلیے جن میں 3 کلاشنکوف ، 4 ریپیٹر ، 6 سیون ایم ایم رائفلیں اور پستول سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مکمل امن تک جرائم پیشہ افراد کےخاتمے کے لئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story