شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک
امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل کے علاقے منذر خیل میں واقع ایک مکان پر دو میزائل داغے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل کے علاقے منذر خیل میں واقع ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ گھر میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
ڈرون حملے کے بعد مقامی افراد کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت مکان کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے کارروائیاں شروع کردی ہے، حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہنے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔