شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے اہلکار شہید
3 اہلکار زخمی، دھماکے دتہ خیل اور میرانشاہ میں ہوئے، فورسزنے سرچ آپریشن شروع کردیا
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دو دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بارودی مواد کا پہلا دھماکا تحصیل دتہ خیل کے علاقہ دری واستے میں ہوا جہاں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی، ایک اہلکار جاں بحق اور تین ز خمی ہو ئے، گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ میرانشاہ کے علاقے کم سرکوبی میں ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر دیا ہے، ادھر اے پی پی کے مطابق پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ پرکھیتوں سے 20 دستی بم برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردو ں نے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے انہیں کھیتوں میں چھپا یا تھا ، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔