ایشین جوڈو چیمپئن شپ پاکستان نے مزید 1 سلور اور3 برانز میڈل جیت لیے
ابتدائی دن شاہ حسین شاہ نے 100 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسرے دن مزید ایک سلور اور 3 برانز میڈل حاصل کرلیے۔
نیپال کے شہر کھٹمنڈو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں اتوار کو بابر حسین نے 66 کے جی میں سلور میڈل حاصل کیا، ان کے علاوہ ندیم اکرم نے 73 کے جی میں برانز میڈل پر اکتفا کیا ، 81 کے جی میں ایم عباس نے بھی کانسی کا میڈل پایا، 78 کے جی میں بنیش خان نے بھی برانز میڈل حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ابتدائی دن شاہ حسین شاہ نے 100 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ 90 کے جی ایونٹ میں قیصر خان بھی فاتح رہے تھے، مریم نے 52 کے جی اور ہمیرا عاشق نے بھی سلور میڈلز قبضے میں کیے تھے۔