بارسلونا نے 30 ویں بار اسپینش کپ جیت لیا فائنل میں سویلا کو 50 سے شکست

مجموعی طور پر یہ ان کی ایونٹ میں 30ویں ٹائٹل فتح ہے۔

مجموعی طور پر یہ ان کی ایونٹ میں 30ویں ٹائٹل فتح ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بارسلونا نے کوپا ڈیل رے ( اسپینش کپ ) ٹرافی لگاتار چوتھی بار قبضے میں کرلی۔

بارسلونا نے سویلا کو 5-0 سے آؤٹ کلاس کرکے کوپا ڈیل رے ( اسپینش کپ ) ٹرافی لگاتار چوتھی بار قبضے میں کرلی جب کہ مجموعی طور پر یہ ان کی ایونٹ میں 30ویں ٹائٹل فتح ہے۔


آندریس انیسٹا نے آخری اسپینش فائنل میں ایک گول بنایا جبکہ اختتام پر وہ آبدیدہ بھی ہوگئے، انیسٹا سیزن کے اختتام پر چینی فٹبال لیگ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، فاتح الیون کیلیے یوروگوئن اسٹرائیکر لوئس سواریز نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ ایک گول ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کے نام بھی رہا، فلپ کوٹینہو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا، بارسلونا سے قبل لگاتار چار بار ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کا کارنامہ 1930 کے اوائل میں ایتھلیٹک بلباؤ نے انجام دیا تھا۔

 
Load Next Story