شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 رئیس زادے گرفتار
ہوائی فائرنگ کی وڈیو اورتصاویرسوشل میڈیاپروائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی
سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول میں شادی کی تقریب کے دوران سرعام جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول بلاک 4 میں شادی کی تقریب کے دوران بگڑے رئیس زادوں نے جدید ہتھیاروں سے شدید ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
ہوائی فائرنگ کی وڈیو اور تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس حکام نے ایس ایچ او سائٹ اے کو ہوائی فائرنگ کرنیوالے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اتوار کی صبح سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سر عام ہوائی فائرنگ کرنیوالے دونوں نوجوانوں بلال شاہ اور حماد کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا۔
ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار افراد اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور معافی مانگ رہے ہیں۔
گرفتار افراد نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا ہے کہ انھوں نے جن جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی وہ ہتھیار لائسنس یافتہ ہیں اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنا ان کی سنگین غلطی ہے جس پر انھیں بہت افسوس ہے انھوں نے بتایا کہ جن ہتھیاروں سے انھوں نے ہوائی فائرنگ کی وہ اسلحہ اوران کے لائسنس پولیس کے سامنے پیش کردیے ہیں۔
زیرحراست افراد نے بتایا کہ وہ کاروباری لوگ ہیں اورجن ہتھیاروں سے فائرنگ کی وہ ان کے محافظوں کا اسلحہ ہے۔