’’اوپر والے‘‘ سے میرا مطلب عمران خان تھے پرویز خٹک کی وضاحت

عمران خان نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا کہا تھا، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا

عمران خان نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا کہا تھا، پرویز خٹک۔ فوٹو: فائل

ABBOTABAD:
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا کہا تھا اور اوپر سے میری مراد عمران خان تھے۔

2014 کے دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کے مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔


عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم ایک سیاسی احتجاج کررہے تھے لیکن ہمارے اوپر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں، سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے سراج الحق کو بنی گالا سے حکم ملنے کا کہا تھا، اوپر سے میری مراد عمران خان تھے، میں نے کہا تھا کہ بنی گالا سے مجھے عمران خان نے کہا کہ سنجرانی کو سپورٹ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلیے پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا بلوچستان کے سینیٹرز کوسپورٹ کرنا ہے، چھوٹے صوبے کے سینیٹرز کی سپورٹ کیلئے ہم نے آواز اٹھائی، مجھ پر الزام لگانے والے الزام لگاتے رہیں، وہ شخص سامنے آجائے جس کا کہنا ہے کہ میں نے اسے پیسے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ مجھے کوئی آرڈر نہیں دے سکتا، بکنے والے بعض ارکان پر بہت دکھ ہوا، تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ غلطی پر سزا نہ ملے۔
Load Next Story