نامور موسیقار امجد بوبی کی آٹھویں برسی آج منائی جائیگی

امجد بوبی کوبطور موسیقار فلم ’’بوبی ‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔

امجد بوبی کوبطور موسیقار فلم ’’بوبی ‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
نامور موسیقار امجد بوبی کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی۔


امجد بوبی کوبطور موسیقار فلم ''بوبی '' سے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی Debutفلم ہدایتکار ایس اے حافظ کی ''راجہ جانی'' تھی یہ 1976 میں ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد ''آنسو اور شعلے '' ، ''پرورش'' ، ''آتش'' اور ''آگ اور شعلے '' جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیا ۔

ان کی فلم ''کبھی الوداع نہ کہنا '' ، ''بوبی ''، ''نادیہ '' جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیکر اپنی ساخت مضبوط کی ۔ بعدازاں امجد بوبی نے ''ایک سے بڑھ کر ایک '' ، ''طوفانی بجلیاں '' ، ''بے نظیر'' ، ''قربانی اور بدلہ '' ، ''قاتلوں کے قاتل '' ، ''میری عدالت '' ، ''خون دا قرض ''، ''عالمی جاسوس '' ، ''محبت کے سوداگر'' ، ''بارود کی چھائوں میں '' ، '' کے علاوہ بہت سی فلموں میں اپنے فن کا جادو جگایا ۔
Load Next Story