بھارتی اداکار راجپال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا
اداکار پر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو کو عدالت نے چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں فلم 'چھپ چھپ کے'، 'ڈھول'، 'پھر ہیرا پھیری' اور 'مجھ سے شادی کرو گی' جیسی کامیڈی فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو دہلی کی مقامی عدالت نے چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی جب کہ اداکار پر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجپال یادیو کے خلاف 7 مقدمات درج کئے گئے تھے اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جو مجموعی طور پر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے جب کہ مقدمے میں شریک اداکار کی اہلیہ کو بھی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
دوسری جانب سزا سنائے جانے کے بعد اداکار نے ضمانت پر رہائی حاصل کرلی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں لیکن اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی اداکار راجپال اور ان کی اہلیہ قرض کیس میں مجرم قرار
واضح رہے کہ اجپال نے 8 سال قبل 2010ء میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا تاہم معاہدے کے تحت وہ قرض کی ادائیگی نہ کرسکے جس کے خلاف بزنس مین نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا تھا۔