زیادتیاںکرنیوالے معافیاں مانگ رہے ہیںارباب رحیم
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات نہ بن سکی تو پیپلزمسلم لیگ اکیلے الیکشن لڑے گی.
پیپلز مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہم پر ظلم اور زیادتیاں کیں وہ معافیاں مانگنے آرہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوٹھ حاجی مانجھی خان سومرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مفاہمت کی بات تمام پارٹیوں سے چل رہی ہے جو ہم کو اچھا لگے گا اس سے مفاہمت کریں گے اگرسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوئی تو پیپلز مسلم لیگ اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک کے قومی خزانے کو لوٹ کر عوام کی محنت کی کمائی سے بڑے بڑے محل بنائے گئے ہیں، جب کہ میں نے ساڑھے3 سال کے عرصے میں کوئی کرپشن نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے نہری نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام نہروں کو پختہ کرنے کا کام شروع کیا تھا لیکن محکمہ آبپاشی نہیں چاہتی تھی کہ شاخیں پختہ ہوں، میں نے اپنے دور میں تمام نہروںکی ٹیلوں پر پانی پہنچا کر عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا تھا، مگر پی پی کے 5سالہ دور میں سندھ کی تمام شاخوں کی ٹیلوں پر پانی کانظام دوبارہ پرانی صورتحال پر آگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آئے تو سب سے پہلے زرعی پانی کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔