مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ متعدد افراد زخمی

اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے، طلبہ اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

فیض وانی کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے فائر کیے گئے چھروں کے زخم آئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں طلبہ پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے چھروں کے زخم آئے ہیں۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
Load Next Story