دنیائے فٹبال میں زیادہ آمدنی میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
گزشتہ سیزن میں رونالڈو 87.5 ملین یورو کے ساتھ سرفہرست اور میسی 76.5 ملین یورو کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔
دنیائے فٹبال میں سب سے زیادہ آمدنی میں لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کا ایک منٹ کا معاوضہ اب 25 ہزار یورو ہوچکا ہے۔
بارسلونا کے سپر اسٹارنے تنخواہ، بونس اور کمرشل ریونیو سے مجموعی طور پر 126 ملین یورو کمائے،اسی عرصے میں ان کے رئیل میڈرڈ کے حریف رونالڈو کی آمدنی 94 ملین یورو رہی۔
اس طرح رواں سیزن میں اسپینش لیگ کے دوران پچ پر گزارے گئے وقت میں میسی کی آمدنی 25 ہزار یورو فی منٹ بنتی ہے، گزشتہ سیزن میں رونالڈو 87.5 ملین یورو کے ساتھ سرفہرست اور میسی 76.5 ملین یورو کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔