محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا جاری بدھ کی صبح روانہ ہوں گے
محمد عامر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ویزا میں تاخیر ہوئی، ذرائع
دورہ انگلینڈ کیلئے محمد عامر کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے اور اب وہ بدھ کو روانہ ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم محمد عامر ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تھے۔
ذرائع کے مطابق پیسر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ویزا میں تاخیر ہوئی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عامر بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوں گے اور کینٹربری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد عامر 2010 میں دورہ برطانیہ کے دوران ہی سلمان بٹ اور محمد آصف کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس پر انہیں قید کی سزا کے علاوہ اور 5 سال تک ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔