باکسرعامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت
عامر خان اور فریال مخدوم کی بیٹی کا نام لینا خان رکھا گیا ہے جب کہ اس کا وزن 8 پاؤنڈ 3 اونس ہے۔
ROME:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹی کے وزن سے متعلق بھی مداحوں کو بتایا۔
عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام لینا خان رکھا ہے جب کہ بچی کا وزن 8 پاؤنڈ 3 اونس ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عامر خان نے کینیڈین باکسر کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دیدی
واضح رہے باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی جب کہ 2014 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام لمائسا خان رکھا تھا ۔