مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا کسی کے بس میں نہیں نواز شریف

الیکشن التوا میں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہوگئے،شاہد آفریدی سے ملاقات

الیکشن التوا میں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہوگئے،شاہد آفریدی سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام مزید تھوڑا صبر کرلیں، اب ان کے امتحان کے چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

شفاف انتخاب وقت کی اہم ضرورت ہیں، الیکشن التوا میں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہوچکے ہیں، 5سال تک لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہوگی ،گزشتہ روز قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور انقلابی ہے، اس پر عمل کرکے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔




ہمارے عوامی منشور کی وجہ سے ملک بھر کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ممتاز افراد ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں، مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ، عوام کو اس جماعت سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں اور ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی ملک میں تبدیلی کی ضمانت ہے۔
Load Next Story