بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کھیلوں کے باہمی مقابلوں کے لیے سرگرم
جب دونوں ملکوں کے کھلاڑی اورعوام ملیں گے توحالات بہترہوں گے، امریندر سنگھ
ISLAMABAD:
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدہ تعقات کومعمول پر لانے کے لئے ایک بار پھر کھیلوں کے مقابلے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید سزائیں مکمل کرنیوالے قیدیوں کی جلدرہائی پربھی بات چیت کی گئی ہے۔
ایکسریس نیوز کے مطابق پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کی تجویز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی طرف سے سامنے آئی ہے، انہوں نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین حالات کو معمول پرلانے کے لئے عوامی سطح پر رابطے ضروری ہیں، پاک انڈیا پنجاب گیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا چاہیے، دونوں پنجابوں کے درمیان کھیلوں کا آغاز 2004 میں پٹیالہ میں ہوا تھا، ان کھیلوں میں ہاکی، کبڈی، کشتی، سائیکلنگ، دوڑ، جمناسٹک، ہینڈبال، بیڈمنٹن اور نشانہ بازی کے مقابلے شامل تھے۔
امریندر سنگھ نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے کھلاڑی اورعوام ملیں گے توحالات بہترہوں گے، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمودسے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹورنے بھی رابطہ کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید ایسے قیدیوں کی فوری رہائی پربھی زوردیا جو سزائیں مکمل کرچکے ہیں جبکہ پاکستان اوربھارت کے مابین تجارت کے فروغ پربھی بات چیت کی گئی ہے۔