سرگودھا جیل میں تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں ٹل گئی
مجسٹریٹ نے پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کے لیے موخر کر دی۔
تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔
واضح رہے کہ پھانسی کے دونوں مجرموں خضر اور امجد نے زمین کے تنازعہ پر بھیرہ میں 3 قتل کیے تھے جنہیں آج صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا۔
سوگودھا کی جیل میں آج صبح تہرے قتل کے 2 مجرموں خضر اور امجد کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔ مجسٹریٹ نے دونوں مجرموں کی پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کے لیے موخر کر دی۔
واضح رہے کہ پھانسی کے دونوں مجرموں خضر اور امجد نے زمین کے تنازعہ پر بھیرہ میں 3 قتل کیے تھے جنہیں آج صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا۔