نیکولس وینزویلا کے صدارتی انتخاب میں کامیاب مخالف امیدوار کا نتائج ماننے سے انکار

سابق صدرآنجہانی ہوگوشاویز کی پارٹی کے منتخب کردہ قائم مقام صدرنیکولس مادورو نے 50.7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

سابق صدرآنجہانی ہوگوشاویز کی پارٹی کے منتخب کردہ قائم مقام صدرنیکولس مادورو نے 50.66 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ فوٹو: اے ایف پی

وینزویلا کے قائم مقام صدراور آنجہانی صدر ہوگوشاویز کے نائب نکولس مادورو صدارتی انتخابات میں معمولی فرق سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتخابات میں ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نیکولس مادورو نے 50.7 فیصد جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار اینریک کیپریلس کو 49.1 فیصد ووٹ ملے، اس طرح قائم مقام صدر نیکولس مادورو صرف چند لاکھ ووٹوں کے فرق سے صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔


دوسری جانب اینریک کیپریلس نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کی براہ راست نگرانی کررہے تھے کئی مقامات پر انہیں نیکولس مادورو کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن نتائج کے اعلان میں انہیں شکست خوردہ قرار دے دیا گیا ہے، جسے وہ کسی صورت قبول نہیں کرتے۔


نیکولس مادورو کو سابق صدر ہوگو شاویز نے قائم مقام صدربنایا تھا۔ نکولیس کو صدارتی مہم کے آغاز پر اپنے مدمقابل پر کافی برتری حاصل تھی لیکن اُنہوں نے بہت ہی معمولی فرق سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی کیپریلس سخت مقابلے کے بعد شاویز سے ہار گئے تھے۔

Load Next Story